کراچی(این این آئی)اشیا خورد نوش کے قیمتیں ٹس سے مس نہ ہوئیں عوام کی دہائی پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود تاحال عوام کو ریلیف سے محروم رکھا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمتیں تو کم ہوگئی مگر مہنگائی کا جن قابو میں نہ آسکا اشیائے خوردنوش عوام کی دسترس سے باہرہوگیا ہے قیمتیں کم کیا ہوتیں اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
ماش دال کے نرخوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں تیس روپے اضافے سے 530 روپے کلو ہوگئے سرخ لوبیا بیس روپے اضافے سے 420اور چینی دس روپے اضافے سے 150 روپے کلو بکنے لگی جبکہ دیگر دالوں کی قیمتوں میں بھی کوئی کمی نہیں ہوئی ۔شہری تو شہری تاجر بھی نرخوں میں اضافے سے پریشان ہیں قیمتیں کم نہ ہونے کا ملبہ ٹرانسپورٹر پر گرا دیا دانیال تاجر نے کہا کہ اشیا خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں پرانتظامیہ بے بس ہیریٹ لسٹ موجود ہونے کے باوجود عملدرآمد نہیں ہورہا ۔