بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

نیسلے کا پاکستان میں قابل تجدید توانائی میں 2بلین روپے کی سرمایہ کاری کا عزم

datetime 14  دسمبر‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی)نیسلے پاکستان نے قابل تجدیدتوانائی اور پائیدار اقدامات کے تحت 2بلین روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے وژن کیلئے اپنے عزم کااعادہ کیا ہے۔پہلے مرحلے میں نیسلے پاکستان نے 2.5میگا واٹ کے سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا ۔ یہ پلانٹ کبیر والا فیکٹری میں 480ملین روپے کی سرمایہ کاری سے مکمل کیا گیاہے جس کا مقصد سالانہ 1800 ٹن گرین ہائوس گیس (tCO2e)کے اخراج میں کمی کرنا ہے۔

نیسلے پاکستان کی 2بلین روپے کی سرمایہ کاری میں پاکستان میں دیگر پلانٹس پر دو بائیوماس بوائلرز اوراضافی سولر پاور پلانٹ شامل ہیں۔یہ اقدام گرین ہائوس گیس کے اخراج کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت 2050تک کاربن کے اخراج کو صفر(Net Zero) پر لانے کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کی اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے عہد کے مطابق قابل تجدید توانائی پر خصوصی توجہ دینا ہے۔پاور پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے پاکستان میں سویٹزر لینڈ کے سفیرگیورگ اسٹائنر نے کہا”نیسلے پاکستان کی گزشتہ 35برسوں سے پاکستان میں مسلسل سرمایہ کاری اور موجودگی ملک پر اس کے اعتماد کا اظہار ہے۔

یہ سولر پاور پلانٹ نیسلے پاکستان کے صاف ماحول کیلئے پاکستان کے لوگوں کیلئے کرئٹنگ شیئرڈ ویلیو کیلئے اس کے عزم کاثبوت ہے۔یہ سولر پلانٹ 2030 تک 60فیصد تک قابل تجدید توانائی حاصل کرنے کے لیے پاکستان نیشنلی ڈیٹرمنڈ کنٹری بیوشن (NDC) کے عزم کو حاصل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔اس موقع پرجیسن آوانسینا ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، نیسلے پاکستان نے کہا” جیسا کہ ہم پاکستان میں ہماری موجودگی کا 35سالہ جشن منارہے ہیں، ہم قابل تجدید توانائی اور پائیدار اقدامات میں سرمایہ کاری بڑھا کر ملک کے مستقبل کیلئے ہماری ویلیو چین کے ذریعے مثبت اثرات مرتب کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔”انہوں نے کہا”ہم قابل تجدید توانائی کے استعمال میں تیزی لارہے ہیں اور سولر پاور پلانٹ کاافتتاح قابل تجدید توانائی کی طویل المدت حکمت عملی اور شیخوپورہ فیکٹری اور دیگر فیکٹریوں میں بہت جلد بائیو ماس بوائلرز اور اسی طرح کے سولر پلانٹ کے افتتاح کیلئے مستقبل کے منصوبوں کا حصہ ہے۔

نیسلے نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف ایس ڈی جیز 13اور 15کے مطابق 2025 تک کاربن کے اخراج میں 20فیصد کمی(2018کی بیس لائن کے مقابل)، 2030تک نصف جبکہ 2050تک زیرو پر لانے کے عزم کا اعلان کیا۔پاکستان میں اپنے کاروبار کے 35سال مکمل ہونے پر نیسلے غیر ملکی آمدن کے حصول کیلئے 20ممالک میں برآمدات کو بڑھا کر 18ملین امریکی ڈالر تک لاکر معاشی ترقی کیلئے بھی عزم کا اظہار کرتا ہے۔نیسلے پاکستان نے مقامی سطح پر مصنوعات کی تیاری کو تقویت دی ہے ، نیسلے نے مقامی انڈسٹری کو مضبوط بناتے ہوئے 2023میں 90فیصد خام اور پیکیجنگ ضروریات مقامی سطح سے پوری کیں۔

نیسلے پاکستان ملک میں اپنی چار مینوفیکچرنگ سائٹس اور مشروبات اور خوراک کی وسیع رینج کے ساتھ لاکھوں پاکستانیوں کو ذائقہ سے بھرپور اور متوازن خوراک فراہم کرنے میں مدد کررہا ہے۔کمپنی نے صرف گزشتہ سال تمام عمر کے افراد کو ویلیو ایڈڈ غذائیت کے 2.49بلین صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور سرونگز فراہم کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…