اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت کم ہونے پر اٹک ریفائنری کا 2 پلانٹ بندکرنیکا فیصلہ

datetime 13  دسمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)اٹک ریفائنری نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اطلاع دی ہیکہ پیٹرول اور ڈیزل کا مزید اسٹاک جمع کرنیکی گنجائش ختم ہوچکی ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی اہم معلومات کے مطابق رواں سال دسمبر میں پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت کم ہونے کے سبب ان دو مصنوعات کا اسٹاک بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

اٹک ریفائنری کے مطابق ریفائنری کے پاس خام تیل کو مزید صاف کرکے اسے جمع کرنے کی گنجائش تقریبا پوری ہوچکی ہے، اس لیے ریفائنری اپنے دو خام تیل ڈیسلینیشن پلانٹ بند کر رہی ہے۔اٹک ریفائنری کے مطابق2 ڈیسلینیشن پلانٹ بند کرنے سے آئل فیلڈ سے خام تیل کی فراہمی کم ہوگی، خام تیل کی ڈرلنگ کم کرنیکا اثرگیس کی پیداوار پر بھی ہوگا۔اٹک ریفائنری کے مطابق صورتحال سے اوگرا کو آگاہ کردیا گیا ہے، اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں کو بھی یہ اطلاع فراہم کی جارہی ہے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…