پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ رک گیا، پیر کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر 2 پیسے اضافے سے 283روپے 89پیسے پر بند ہوئی۔بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دبا سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی اور سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی آمد 9فیصد گھٹنے جیسے عوامل کے باعث 4 ہفتوں کے ریکوری فیز کے بعد پیر کو اتارچڑھا کے باوجود ڈالر کی تنزلی رک گئی۔جنوری کے دوسرے ہفتے میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 700ملین ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری اور 1.5 سے 2ارب ڈالر کے سستے ملٹی لیٹرل و بائی لیٹرل قرضوں کے ممکنہ اجرا سے اگرچہ سپلائی بہتر ہے اور روپے کی نسبت ڈالر کی قدر 284روپے کی تیکنیکی سطح کے گرد نظر آرہی ہے لیکن بیرونی ادائیگیوں کے دبا سے ڈالر کی قدر میں بڑی نوعیت کی کمی واقع نہیں ہوئی۔

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے رحجان سے بھی ڈالر کی قدر مزید نیچے نہ آسکی لیکن مثبت رجحانات اور تجارتی نوعیت کی ڈیمانڈ محدود ہونے سے ڈالر کی قدر میں کوئی بڑا اضافہ بھی نہ ہوسکا۔کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 22پیسے کی کمی سے 283روپے 65پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف 2پیسے کے اضافے سے 283روپے 89پیسے پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 284روپے 75پیسے کی سطح پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…