بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

datetime 6  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ، قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جبکہ سوئی ناردرن نے گیس مزید 137.62فیصد مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے علاوہ تمام صارفین پر ہو گا۔دوسری جانب سوئی ناردرن نے گیس مزید 137.62فیصد مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ۔

اوگرا کوگیس1715 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے جس میں قیمت میں اضافہ یکم جولائی2023 سے مانگا ہے ۔درخواست کے مطابق مالی سال2023-24 کیلئے181 ارب51کروڑ60 لاکھ روپے کمی کاتخمینہ ہے ، درخواست2023-24 کی آمدنی ضروریات میں کمی کو پورا کرنے کیلئے دائر کی گئی۔ سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت2961 روپے98 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ گیس کی موجودہ قیمت1246 روپے49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے ۔درخواست میں بقایاجات کی مد میں1209 روپے14 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیاہے ،روپے کی قدر میں کمی کی مد میں56 روپے48 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا۔اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت11دسمبر کو ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…