بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت میں کمی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 15 پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 25 پیسے سستا

datetime 5  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 15 پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 25 پیسے سستا ہوگیا۔آئی ایم ایف کے 15 روزہ معیشت کے ریویو دورانیے میں روپے کی قدر میں 7.20 روپے کی کمی کے بعد 16 نومبر سے ڈالر مرحلہ وار بنیادوں پر تنزلی سے دوچار ہوگیا ہے۔ غیرضروری طور پر طلب میں کمی اور رسد بہتر ہونے کے باعث منگل کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر ریورس گئیر میں رہا۔

کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 39 پیسے کی کمی سے 284 روپے 13 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن رسد بہتر ہونے کے باعث غیرملکی کمپنیوں کی زرمبادلہ میں منافع اپنے ہیڈ کوارٹرز بھیجنے کے دباو باعث کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 15 پیسے کی کمی سے 284 روپے 37 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 25 پیسے کی کمی سے 285 روپے 25 پیسے پر بند ہوئی۔متحدہ عرب امارات اور کویت کے بعد سعودی عرب سے بھی پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کی توقعات، کرنسی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی آپریٹرز کی سرگرمیاں منجمد ہونے سے سمندر مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی قانونی چینلز سے آمد بڑھنے سے مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی بتدریج بہتر ہوتی جارہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نومبر کے وسط میں آئی ایم ایف ریویو ختم ہونے سے غیریقینی کیفیت ختم ہوگئی ہے جس سے روپیہ پر دباو بھی گھٹ گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ 16 نومبر سے اب تک روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 3.77 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برآمدی سرگرمیوں میں اضافے اور انتظامی اقدامات کی بدولت ڈالر کے سٹے باز روپوش ہوگئے ہیں اور ڈیمانڈ حقیقی ضروریات تک محدود ہونے سے ڈالر بیک فٹ آگیا ہے۔آئی ایم ایف سے دسمبر یا جنوری میں قرضے کی قسط کی منظوری اور آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر مزید گھٹنے کے خدشات پر ایکسپورٹرز نے ڈالر کی صورت میں موصول ہونے والی اپنی برآمدی آمدنی بھنانا شروع کردی ہے جس سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی سپلائی یومیہ بنیادوں پر بہتر ہوتی جارہی ہے اور ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا ہورہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…