ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

فرانسیسی کار ساز کمپنی نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

datetime 4  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)فرانسیسی کار ساز کمپنی نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 31 دسمبر تک خصوصی کمی کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پیوگیوٹ پاکستان کی جانب سے اپنی مشہور زمانہ گاڑی پیوگیوٹ 2008کی قیمت میں سال کے آخر میں سنہری موقع کا اعلان کر تے ہوئے شہریوں کو ایک لاکھ روپے رعایت دینے کا اعلان کیاہے ۔

پیوگیوٹ 2008 کی قیمت 70 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جس میں ایک لاکھ روپے کمی کرتے ہوئے 69 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے تاہم قسطوں پر گاڑی لینے والے صارفین اس سے مستفید نہیں ہو سکیں گے ، یہ سہولت صرف کیش پیمنٹ پر ہی حاصل کر سکے گی ۔پیوگیوٹ 2008 الور کی قیمت 78 لاکھ روپے ہے جسے ایک لاکھ کم کرتے ہوئے 77 لاکھ کر دیا گیاہے ۔کمپنی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ یہ ایکس فیکٹری قیمت ہے اس میں فریٹ اور انشورنس کے پیسے شامل نہیں ہیں ، وہ معمول کے مطابق الگ سے چارج کئے جائیں گے ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…