ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر کی قدرمیں کمی کا سلسلہ جاری، اوپن ریٹ286 روپے سے نیچے آگئے

datetime 4  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) غیرضروری ڈیمانڈ گھٹنے اور سپلائی میں بہتری کے باعث پیر کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر ریورس گیئر میں رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 286روپے سے بھی نیچے آگئے۔کاروباری دورانیے کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 44پیسے کی کمی سے 284روپے 52پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50پیسے کی کمی سے 285روپے 50پیسے پر بند ہوئی۔ترسیلات زر، برآمدات میں اضافے اور انتظامی اقدامات کی بدولت ڈالر کی اسمگلنگ اور سٹے بازوں کی سرگرمیاں منجمد ہونے سے ڈالر بیک فٹ پر آگیا ہے۔مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ وہ ایکسپورٹرز جنہوں نے ڈالر کی قدر میں اضافے کی توقعات پر اپنی برآمدی آمدنی بھنانا روک دی تھی انہوں نے ہولڈ شدہ ڈالرز دوبارہ بھنانا شروع کردیے ہیں۔

اسی طرح فارورڈ پر ڈالر کی خریداری کرنے والے امپورٹرز نے بھی ڈالر کی خریداری سرگرمیاں روک دی ہیں، ان عوامل کے سبب زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی غیر ضروری ڈیمانڈ ختم ہوگئی ہے اور مارکیٹ میں سپلائی بڑھنے سے ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا ہونے لگا ہے۔سعودی عرب کی 5دسمبر کو میچور ہونے والے پاکستان کے لیے 3ارب ڈالر کے ڈپازٹ میں ایک سال کی توسیع، متحدہ عرب امارات کے بعد کویت کی پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے 10معاہدے طے پانے جیسے عوامل بھی ڈالر کی بتدریج تنزلی کا باعث بن گئے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…