ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹیسلا کا سائبر ٹرک فروخت کیلئے پیش، قیمت کا اعلان بھی کردیا گیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا نے سائبر ٹرک فروخت کیلئے پیش کرتے ہوئے اِس کی قیمت کا اعلان بھی کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سائبر ٹرک نے اپنے پولرائزنگ ڈیزائن کی بدولت ڈرائیوروں کی توجہ اپن جانب مبذول کروائی ہے، مختلف خصوصیات کا حامل سائبر ٹرک فلم Blade Runner فلم سے متاثر ہوکر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس میں بیس ریئروہیل ڈرائیو ویریئنٹ ایک اندازے کے مطابق 250 میل کا سفر کرسکتے ہیں، جبکہ آل وہیل ڈرائیو اور سائبر بیسٹ ویریئنٹس بالترتیب 340 میل کا سفر کر سکتے ہیں۔ ایلون مسک نے کہا کہ ان خصوصیات کا مقصد ٹرک کو طویل سفر کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ بھاری سامان ایک پہاڑیوں تک بھی لے جاسکے۔ٹیسلا کا ٹاپ آف دی لائن سائبر بیسٹ سائبر ٹرک 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار 2.6 سیکنڈ میں تیز کرسکتا ہے، جو کئی اسپورٹس کاروں کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ٹیسلا کے سائبر ٹرک میں 11 ہزار پانڈز کی ٹوونگ صلاحیت ہے، سائبر ٹرک امریکا میں بیک ٹو دی فیوچر شہرت کے ڈی ایم سی ڈیلورین کے بعد پہلا ٹرک ہے، جس میں اسٹینلیس اسٹیل کی باڈی استعمال کی گئی ہے اور اس میں آرمر گلاس بھی ہے، جو 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بیس بال کے اثرات کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

مسک نے کہا کہ ٹرک کے دروازے 45 کیلیبراور 9 ملی میٹر رانڈ تک بلٹ پروف ہیں، ٹرک میں 6 فٹ کا لمبا بستر ہے، جس
کے7 نیچے اضافی سامان رکھنے کی گنجائش بھی موجود ہے۔اس کے علاوہ ٹرک میں 120 وولٹ اور 240 وولٹ کے آٹ لیٹس بستر اور کیبن میں ٹولز چلانے، ای وی چارج کرنے کے لیے 11.5 کلو واٹ تک بجلی فراہم کرنے کے لیے ہیں۔سائبر ٹرک کی قیمت 60 ہزار 990 امریکی ڈالر سے شروع ہوگی، جو 2019 میں پیش کی جانے والی قیمت سے 50 فیصد زیادہ ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ قیمت کے باعث یہ سائبر ٹرک صرف امرا کو اپنی جانب متوجہ کرے گا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…