جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سندھ میں گنے کی کم از کم قیمت 425 روپے فی من مقرر

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے گنے کی کم از کم قیمت 425 روپے فی من مقرر کر دی۔نگراں وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت محکمہ زراعت کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، ایڈوکیٹ جنرل حسن اکبر، سیکریٹری خزانہ کاظم جتوئی، سیکریٹری زراعت اعجاز شاہ، سیکریٹری خوراک عباس سومرو اور دیگر متعلقہ افسراں شریک ہوئے۔

نگراں وزیراعلی سندھ کو سیکریٹری زراعت اعجاز شاہ نے بریفنگ دی۔ترجمان وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ اجلاس میں گنے کی کم از کم قیمت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگراں وزیراعلی سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کابینہ سے بذریعہ سرکیولیشن سمری منظور کروائی جائے۔جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ سندھ حکومت گندم کی کم قیمت 4000 روپے فی من پہلے ہی مقرر کر چکی ہے۔

سیکریٹری زراعت سندھ نے وزیراعلی سندھ کو آگاہ کیا کہ محکمہ رزاعت میں 10 ڈی جیز ہیں اور ایک کین کمشنر ہے، محکمہ زراعت کی تقریبا 13 ونگز ہیں۔نگراں وزیراعلی سندھ نے سوال کیا کہ محکمہ زراعت چاول، گندم اور دیگر فصلوں کی پیداوار بڑھا نہیں سکتی؟ پنجاب میں چاول اور گندم کی پیداوار سندھ سے زیادہ ہے۔نگراں وزیراعلی سندھ نے سیکریٹری زراعت کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ڈی جیز کی کارکردگی کا جائزہ لیں، جو محکمہ زراعت کی ونگز بہتر کام نہیں کر رہی، اس کو بند کر دیں یا بہتر بنائیں۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…