ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت12 ستمبر کے جاری کیے گے نرخ پر تاحال برقرار

datetime 19  ستمبر‬‮  2023
آج پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ملک بھر میں سونے کے اسمگلروں اور سٹے بازوں کیخلاف جاری کریک ڈائون کے باعث صرافہ مارکیٹ کے عہدیداران نے گزشتہ6 دن سے سونے کا بھائو ہی نہیں کھولا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت12 ستمبر کے جاری کیے گے نرخ پر تاحال برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق صرافہ مارکیٹ کے سٹے باز قانون کے شکنجے میں آگئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گولڈ اسمگلروں کیخلاف کریک ڈان جاری ہے، اب سونے کی قیمت میں سٹہ اور اسمگلنگ نہیں ہوسکے گی۔

گولڈ ڈیلرز پرانے ریٹ پر سونے کی قیمتوں پر نفع کمانے میں مصروف ہیں، ملک بھر میں سونے کی نئی قیمتوں کے اعلان کے لیے آج کا دن دیا گیا تھا لیکن صرافہ بازار سے گولڈ کا نیا ریٹ آج بھی جاری نہیں کیا جاسکا۔

صدر آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ہارون چاند نے پیر سے ریٹ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔گولڈ ٹریڈرز نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس بات کی یقین دہائی کرادی گئی ہے کہ اب سونے کی قیمتوں میں سٹہ نہیں ہوگا ،ہارون چاند نے کہا کہ سونے کی قیمتوں کو شفاف بنانے کیلئے اداروں سے رابطے میں ہیں، نئی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ اور ملکی قوانین کے عین مطابق ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ سونے کی قیمت کو مستقبل میں ڈیجیٹل کرنے کے طریقے پر غور کیا جارہا ہے صرافہ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونا 12ستمبر کے پرانے نرخ 2لاکھ 15ہزار روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…