پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دو آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

datetime 6  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی :  گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر، دو آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں کمپنیوں نے قیمتوں میں اس نئے اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، لیکن ممکنہ وجوہات میں ایل سیز نہ ہونا، خام مال کی درآمد میں دشواری ہو سکتی ہے۔ کِیا لکی موٹرز اور پیجو پاکستان نے پیجو 2008 کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 3 جولائی 2023 سے ہوگا۔ پیجو 2008 کے دونوں ویرینٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔ پیجو 2008 ایکٹیو ویرینٹ کی قیمت میں 210000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6840000 روپے سے بڑھ کر 7050000 روپے ہو چکی ہے۔ اسی طرح پیجو ایلور ویرینٹ کی قیمت 7580000 روپے سے بڑھا کر 7800000 روپے کر دی گئی ہے۔یعنی گاڑی کی قیمت میں 220000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

5 جولائی 2023 تک مکمل ادائیگی کے ساتھ جون یا اس سے پہلے میں بک کیے گئے تمام آرڈرز پرانی ایکس فیکٹری قیمت پر ڈیلیور کیے جائیں گے۔ 3 جولائی 2023 سے بک کیے گئے تمام نئے آرڈرز نئی ایکس فیکٹری قیمت پر ڈیلیور کیے جائیں گے۔ ایکس فیکٹری قیمتیں مال برداری اور انشورنس کی قیمتوں کے علاوہ ہیں۔ نئی/اضافی ڈیوٹی اور ٹیکس، اگر کوئی ہیں، حکومت کی طرف سے عائد کیے گئے ہیں اور ڈیلیوری کے وقت لاگو ہوتے ہیں، صارف ادا کرے گا۔

پرائس لاک نظر ثانی شدہ قیمتوں پر تمام بکنگز پر لاگو ہوگا (اسٹاک کی دستیابی سے مشروط)۔ پرائس لاک آفر محدود وقت کے لیے ہے اور کمپنی جب چاہے پرائس لاک کو ریزرو کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ اس سے قبل کیا لکی موٹرز نے کِیا کاروں کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ کرتے ہوئے ہے آج اپنی تمام کاروں کی نئی ایکس فیکٹری قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 5 جولائی 2023 سے لاگو ہوں گی۔ اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں قیمتوں میں اس تازہ اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق، کیپٹل ویلیو ٹیکس (CVT) ان ایکس فیکٹری فیکٹری قیمتوں میں شامل ہے۔ اسی طرح سپورٹیج ایلفا کی قیمت میں 250000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 7050000 روپے سے بڑھ کر 7300000 روپے ہو چکی ہے۔

سپورٹیج نیو بلیک ایڈیشن کی قیمت میں بھی 250000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 9050000 روپے سے بڑھ کر 9300000 روپے ہو چکی ہے۔ کِیا سٹونک ای ایکس کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ لہذا، گاڑی کی پرانی قیمت یعنی 5350000 روپے برقرار رہے گی۔ اسی طرح گاڑی کے دوسرے ویرینٹ کِیا سٹونک ای ایکس پلس کی قیمت 5930000 روپے سے بڑھا کر 6050000 روپے کر دی گئی ہے۔
یعنی گاڑی کی قیمت میں 120000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ کِیا سورینٹو کے تینوں ویریںٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔ سورینٹو 4L FWD کی قیمت 10400000 روپے سے بڑھا کر 10080000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 400000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ سورینٹو AWD کی نئی قیمت 11700000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 11300000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 400000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

سورینٹو 5L کی قیمت 11790000 روپے سے بڑھا کر 11390000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 400000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ پکانٹو ایم ٹی کی قیمت 3350000 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔ پکانٹو اے ٹی کی قیمت 3625000 روپے سے بڑھا کر 3825000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 200000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ کیا کارنیول کی قیمت بھی 16750000 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔ کِیا سپورٹیج فرنٹ وہیل ڈرائیو کی نئی قیمت 8190000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 7940000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 250000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ کِیا سپورٹیج آل وہیل ڈرائیو کی قیمت میں 250000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 8570000 روپے سے بڑھ کر 8820000 روپے ہو چکی ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…