اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ’ شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے ،نواحی میں 12 سے 16 گھنٹے تک جاپہنچا

datetime 3  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاورسمیت صوبہ بھر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی۔ عید پر بھی 12 تا 16 گھنٹے بجلی بندش کاسلسلہ جاری رہا، پیسکو حکام کے واضح احکامات کے باوجود صوبائی دارالحکومت پشاور میں عید کے دن سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری رہا جس کے خلاف عوام نے احتجاج بھی کیا ہے۔پیسکو حکام نے صوبے بھر میں عید پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا تاہم اس واضح اعلان کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، پشاور کے شہری علاقوں میں اس وقت لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے جبکہ نواحی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے تک ہے۔

پیسکو حکام کے مطابق اس وقت صوبے کے لیے 3600 میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے جبکہ موجودہ حالات میں صوبے کو صرف 1800 میگا واٹ بجلی سپلائی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف چارسدہ روڈ کے عوام نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ احتجاج میں بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت اور سڑک کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیسکو والوں نے شدید گرمی میں ہمیں جلا کر رکھ دیا، سولہ سولہ گھنٹے بجلی نہیں ہے، لوڈ شیڈنگ نے زندگی مشکل بنا دی، علاقے میں پینے کا پانی تک نہیں، عید پر بھی بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔صوبے کے دیگر اضلاع مردان ،صوابی ،ملاکنڈڈویژن سمیت کئی علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کوشدید مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…