کیا پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوں گی؟ ایک اور روسی جہاز تیل لیکر پہنچنے کے قریب

26  جون‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)10 روز بعد روس سے خام تیل سے لدا ایک اور جہاز منگل کو کراچی پورٹ پہنچے گا۔تفصیلات کے مطابق خام سے تیل لدا دوسرا روسی جہاز منگل کو کراچی پورٹ آئے گا، کلائیڈنوبل نامی بحری جہاز 55 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لیکر آ رہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے بارے حکومت ہی فیصلہ کرے گی، اگر روس سے تیل آنے کا سلسلہ چلتا رہا تو لامحالہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی،

خیال رہے کہ 11 جون کو 45ہزارمیٹرک ٹن روسی خام تیل پاکستان پہنچ کرپروسیس ہوچکاہے اس وقت ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق روس کا پہلا تیل بردار جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا۔ 45ہزار ایک سو بیالس میٹرک ٹن خام تیل لیکر کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے، روسی آئل ٹینکر پیور پوائنٹ کو OP2 پر برتھ کیا گیا ہے۔تیل پہنچنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ میں نے قوم سے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہوئی روس کا پہلا رعایتی خام تیل کا کارگو کراچی پہنچ گیا، ہم خوشحالی، اقتصادی ترقی اور توانائی کی حفاظت اور سستی کی طرف ایک ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں،

یہ پاکستان کے لیے روسی تیل کا پہلا کارگو ہے اور پاکستان اور روسی فیڈریشن کے درمیان نئے تعلقات کا آغاز ہے،میں ان تمام لوگوں کی تعریف کرتا ہوں جو اس قومی کوشش کا حصہ رہے اور روسی تیل کی درآمد کے وعدے کو حقیقت میں بدلنے میں اپنا حصہ ڈالا۔وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا تھا کہ جلد ایک اور جہاز روس سے خام تیل لیکر آئے گا، جس کے بعد عوام کو بڑی خوشخبری ملے گی اور پٹرول سستا ملے گا۔برطانوی میڈیا کیمطابق مصدق ملک نے کہا تھا کہ پاکستان نے روس سے تیل امریکی ڈالر کے بجائے چینی کرنسی یوآن سے خریدا تھا۔اس سے قبل روسی وزیر کا کہنا تھا کہ تیل کی خریداری پر پاکستان کو کوئی خصوصی رعایت نہیں دی گئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…