جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

2000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ

datetime 26  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2023ـ24 کے وفاقی بجٹ میں 2000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا ہے، اس کے علاوہ دو لاکھ روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والوں کے لیے بھی ٹیکس کی شرح بڑھا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترمیمی فنانس بل کے ذریعے 2001 سے 2500 سی سی کی گاڑیوں کی ویلیو پر6 فیصد فکسڈ ٹیکس عائد کیا گیا ہے، پہلے فائلرز کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ نان فائلرز کے لیے 3 لاکھ روپے ٹیکس تھا۔آئندہ بجٹ میں 2501 سے 3000 سی سی کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 8 فیصد فکسڈ ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے جو پہلے فائلرز کے لیے 2 لاکھ روپے اور نان فائلرز کے لیے 4 لاکھ تھا۔اسی طرح 3000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 10 فیصد فکسڈ ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے جو اس سے پہلے فائلرز کیلیے اڑھائی لاکھ روپے اور نان فائلرز کیلیے 4.5 لاکھ روپے تھا۔ترمیمی فنانس بل کے ذریعے سالانہ 24 لاکھ روپے تک آمدن پر انکم ٹیکس میں 2.5 فیصد کا اضافہ کر کے 22.5 فیصد کر دیا گیا ہے، اس آمدن پر ایک لاکھ 65 ہزار روپے فکسڈ انکم ٹیکس بھی عائد ہوگا۔بجٹ میں سالانہ 36 لاکھ روپے تک آمدن پر انکم ٹیکس 25 فیصد سے بڑھا کر 27.5 فیصد کر دیا گیا ہے، اس ا?مدن پر 4 لاکھ 35 ہزار روپے فکسڈ انکم ٹیکس بھی عائد ہوگا۔اسی طرح سالانہ 60 لاکھ سے زائد آمدن پر انکم ٹیکس 32.5 سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا گیا ہے، اس ا?مدن پر 10 لاکھ 95 ہزار روپے فکسڈ انکم ٹیکس بھی عائد ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…