اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کوئٹہ شہر و گردونواح میں ایرانی پیٹرول کی قیمتیں بے لگام، یکدم بڑا اضافہ

datetime 24  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)پاکستان غریبوں کی پارٹی کے صوبائی صدر سردار داؤد خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر اور گردونواح میں ایرانی پیٹرول کی قیمتیں بے لگام کل تک 190 روپے فی لیٹر فروخت ہونے والا پیٹرول آج یکدم 240 روپے پر پہنچ گیا

پیٹرول مافیا بارڈر مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے عوامی حلقوں کا وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پاکستانی پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ایرانی پیٹرول مافیا اور بارڈر مافیا کی ملی بھگت سے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کا ایرانی پیٹرول ڈیزل مافیا پر یا تو کوئی کنٹرول نہیں یا پھر بھتہ خوری کمیشن کی وجہ سے انکو لگام نہیں دیا جاتا چند روز قبل پیٹرول 175 روپے فی لیٹر تھا جو چند روز 190 روپے فروخت کرنے کے بعد آج یکدم 240 روپے فی لیٹر فروخت کرکے عوام پر زندگی کو تنگ کر دیا گیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اس پیٹرول سے صرف بارڈر مافیا پیٹرول مافیا کو فائدہ ملنا ہے جو کروڑوں روپے کما رہے ہیں اور غریب عوام کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ملتا تو اس پر پابندی عائد کی جائے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…