اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی آئی جس کے بعد فی تولہ کی نئی قیمت 2لاکھ بیس ہزار سات سو روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 858روپے کی کمی ہوئی اس طرح نئی قیمت ایک لاکھ 89ہزار 2سو چودہ روپے پر آگئی ہے ۔ دوسری جانب ملک میں روان ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکار ڈ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آج پیر کو کارو بار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 7پیسے مزید مہنگا ہوا ہے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں