جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

نگران حکومت کا گندم خریداری کیلئے بینکوں سے لئے گئے 600ارب کے قرض کو چار ماہ میں اتارنے کا اعلان

datetime 19  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پنجاب کی نگران حکومت نے گندم کی خریداری کیلئے مختلف بینکوں سے لئے گئے 600ارب روپے کے قرض کو آئندہ چار ماہ میں اتارنے کا بڑا اعلان کر دیا ۔نگران کابینہ کی جانب سے آئندہ چار ماہ کے لئے بجٹ کی منظوری دی گئی ۔

نگران وزیر اطلاعات عامر میر ، نگران وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے میڈیا کو بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ صحافیوں کو بتایا گیا کہ گندم کی خریداری کے لئے لیا گیا قرض 600ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اور اس قرض پر روزانہ 25کروڑ روپے صرف سود کی مد میں ادائیگی کی جارہی ہے ۔اگر اس قرض کو ادا نہ کیا گیا تو 2024تک اس کا حجم 1100ارب روپے اور2025تک 2000ارب تک پہنچ جائے گا اور اور حکومت کو روزانہ 80کروڑ روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی ۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کابینہ کی منظوری سے صورتحال سے بچنے کے لئے فوری طو ر پر 600ارب روپے قرض اتارنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور چار ماہ میں یہ قرض اتار دیں گے۔ ماضی میں بار بار تجویز کئے جانے کے باوجود کسی منتخب حکومت نے یہ کام نہیں کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…