پاکستان میں رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں 3.44ملین موبائل فونزتیار

19  جون‬‮  2023

لاہور( این این آئی)پاکستان میں رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں 3.44ملین موبائل فونز تیار کئے گئے اور یہ تعداد درآمد کئے گئے موبائل فونز کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، 3.44 ملین مقامی طور پر اسمبل یا تیار کردہ موبائل فونز میں سے 2.79 ملین فیچر فونز(ٹو جی )اور 0.65 ملین اسمارٹ فونز ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چینی موبائل کمپنیاں مقامی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق، جنوری اور اپریل 2023 کے درمیان، چین کے ایکس موبائل نے 0.45 ملین موبائل فونز بنائے، اس کے بعد وی جی او ٹیل نے 0.40 ملین ،آئی ٹیل ، جی فائیو اورانفنیکس نے بالترتیب 0.39 ملین، 0.20 ملین اور 0.15 ملین موبائل فونزتیار کیے ۔پی ٹی اے کے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ اتھارٹیز پروگرام کے تحت پاکستان سے مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فونز نے برآمدات شروع کر دی ہیں۔ دسمبر 2022 میں پاکستان میں تیار کر دہ کم از کم 120,000 موبائل ہینڈ سیٹس افریقی مارکیٹ میں برآمد کیے گئے۔2016 اور 2020 کے درمیان پاکستان نے ملک میں تیار کردہ موبائل فونز سے زیادہ موبائل فون درآمد کیے ہیں۔ تاہم 2021 میں، پہلی بار ملک میں تیار کردہ فونز کی تعداد درآمدی فونز کی تعداد سے تجاوز کر گئی ہے ، تجارتی طور پر درآمد کیے گئے 10.26 ملین فونز کے مقابلے میں 24.66 ملین فون مقامی طور پر اسمبل یا تیار کیے گئے۔ 2022 میںپاکستان نے 21.94 ملین فونز اسمبل یا تیار کیے جبکہ درآمد شدہ فونز کی تعداد 1.53 ملین تک گر گئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…