اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

datetime 17  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300روپے اور 80کلو میدہ فائن بوری کی قیمت میں 2000سے2500روپے تک اضافہ دیکھا گیا ۔ اضافے سے بیس کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت 2400روپے سے بڑھ کر2700روپے جبکہ 80کلو میدہ فائن بوری کی قیمت جو 10ہزار سے ساڑھے 10ہزار روپے تھی بڑھ کر 12ہزار سے ساڑھے 12ہزار روپے ہو گئی ۔

لاہور آٹا ڈیلر ز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی آصف کے مطابق آٹا اور میدہ فائن کی قیمتوں میںا ضافہ گندم اور اس کی مصنوعات کی نقل و حمل پر پابندی ختم کرنے کے باعث ہو رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پابندی ختم ہونے کے بعد پنجاب سے بڑی مقدار میں گندم اور اس کی مصنوعات سندھ ، خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان جارہی ہیں ۔

علاوہ ازیں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے سادہ روٹی اور نان کی قیمت 5روپے کمی سے 15روپے اور25 مقرر ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میںکسی طرح کا اضافہ اور نہ ہی کمی کی گئی ہے بلکہ روٹی اور نان پرانی قیمتوں پر فروخت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں آٹے اور میدہ فائن کی قیمتوںمیں اضافہ ہوا ہے ایسے میں قیمتوں میں کمی نہیں کی جا سکتی ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…