لاہور (این این آئی) اوگرا کے تاریخ ساز فیصلے نے ایل پی جی مافیا کی کمر توڑ دی اور فی کلو قیمت میں 140روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ایل پی جی کی قیمت ساڑے 350 سو روپے سے کم ہو کر 210روپے فی کلو گرام ہوگئی۔اوگرا کے فیصلے کے مطابق اب لوکل اور امپورٹڈ ایل پی جی ایک ہی قیمت پر فروخت ہوگی۔
اس حوالے سے عرفان کھوکھر نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اربوں روپے کی بلیک مارکیٹنگ کی، اوگرا کے نوٹیفکیشن سے قبل سوئی سدرن گیس کمپنی من مانی قیمت پر فروخت اربوں روپے کی ناجائز منافع کمایا،عوام کو سستی ایل پی جی کے بجائے مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور کیا، اوگرا کا فیصلہ آنے کے بعد عوام کو سستی ایل پی جی دستیاب ہوگی۔ اوگرا نے ایل پی جی کی کی بلیک مارکیٹنگ پر سماعت کے بعد تفصلی فیصلہ جاری کیا۔