منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

ڈالر پھر مہنگا، ڈالر کی حقیقی ویلیو کتنی ہے؟ 30 جون تک ڈالر کی قیمت کتنی ہو جائے گی؟ بڑی پیشگوئی

datetime 15  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) آئی ایم ایف کے متعدد بجٹ اقدامات کو شرائط سے متصادم قرار دیتے ہوئے بجٹ کی منظوری سے قبل ترامیم کرنے اور مذاکرات جاری رکھنے کی خبروں کے باعث ڈالر کے اوپن ریٹ دوبارہ بڑھ کر 295روپے کی سطح پر آگئے۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہ ہونے کے باوجود ڈالر کی قدر ایک روپے کے اضافے سے 295روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 18پیسے کے اضافے سے 287.36روپے کی سطح پر بند ہوئے۔ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک محمد بوستان نے پیش گوئی کی ہے کہ 30جون 2023 تک آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی صورت میں ڈالر کے اوپن ریٹ گھٹ کر 270 روپے پر آنے کے امکانات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈالر کی حقیقی ویلیو 245 روپے ہے جسے غیر ضروری طور پر بڑھایا گیا ہے۔ اگلے ہفتے سے حج فلائیٹ آپریشن ختم ہونے سے ڈالر کی ڈیمانڈ گھٹتی جارہی ہے جبکہ بینک بھی ایکس چینج کمپنیوں کو ڈالر فراہم کررہے ہیں جو اوپن مارکیٹ میں سپلائی بڑھانے کا باعث بن رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نادہندگی سے بچنے کے لیے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ ختم کرنا ضروری ہے جس کے لیے 30جون 2023 تک آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ بحال کرنے کے لیے ان بجٹ اقدمات میں ترامیم کرنی ہوگی جو معاہدے کی مطلوبہ شرائط سے متصادم ہیں۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ رواں ماہ عیدالاضحی کی وجہ سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھی ترسیلات کی آمد کا حجم بڑھے گا جو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی بڑھنے اور روپے کے استحکام کا باعث بنے گا۔

موضوعات:



کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…