واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں مارچ 2022 کے بعد پہلی بار شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شرح سود کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔
مرکزی بینک کی 2 روزہ میٹنگ کے بعد اس بار شرح سود کو نہیں بڑھایا گیا۔رپورٹس کے مطابق امریکا کے مرکزی بینک نے مستقبل میں شرح سود کم سے کم 2 بار بڑھنے کا اشارہ دیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق رواں سال شرح سود میں دو مرتبہ 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ مارچ 2022 سے اب تک امریکا میں شرح سود مسلسل 10 بار بڑھائی گئی تھی۔