اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

تیل منتقلی کا عمل مکمل ،روس سے ایک اور اچھی خبر آ گئی

datetime 14  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)روس سے سستا تیل آنے والے پہلے کارگو جہاز سے تیل کی منتقلی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق روسی تیل لانے والے جہاز پیور پوائنٹ سے تیل کی منتقلی کا عمل مکمل ہو چکا جبکہ روس سے دوسرا تیل بردار جہاز آئندہ ہفتے کراچی کی بندر گاہ پہنچے گا

اس سے پہلے جہاز اتوار کے روز پاکستان پہنچا تھا، جس سے تیل منتقلی کا عمل آج 8 بج کر 24 منٹ پر مکمل ہوا۔ دوسری جانب ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69865 بیرل ریکارڈکی گئی جو گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار67637 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمار کے مطابق 8 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3284 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2 فیصدزیادہ ہے، اس سے قبل ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3225 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32586بیرل، پی پی ایل 11546 بیرل، ماڑی گیس 1136 بیرل اورپی اوایل کی اوسط یومیہ پیداوار 4898بیرل ریکارڈکی گئی، اسی طرح اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 740ایم ایم سی ایف ڈی ، پی پی ایل 719ایم ایم سی ایف ڈی، ماڑی گیس 1136 ایم ایم سی ایف ڈی اورپی اوایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار65 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…