اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

شیل پٹرولیم کمپنی کا پاکستان میں اپنے شئیرز فروخت کرنے کا فیصلہ

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: شیل پٹرولیم کمپنی نے پاکستان میں اقتصادی بحران کے دوران اپنے شئیر فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس اعلان سے پاکستان میں شیل پاکستان لمیٹڈ کی جاری کاروباری سرگرمیوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ شیل پٹرولیم کمپنی کو 2022 میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپے کی
قدر میں کمی کے باعث بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

علاوہ ازیں برطانوی کپمنی کو واجبات کی وصولی میں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث کمپنی نے یہ فیصلہ کیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شیل کمپنی
نے کہا ہے کہ وہ شیل پاکستان کے 77 فیصد حصص فروخت کر دے گی اور کمپنی کا انتظام و انصرام خریدار کے حوالے کر دے گی۔شیل کے ترجمان کے مطابق حصص کی فروخت میں گروپ کے دیگر کاروبار بھی شامل ہیں جن میں پاک عرب پائل لائن کمپنی لمیٹڈ (پارکو) کے 26 فیصد مالکانہ حقوق بھی شامل ہیں۔

شیل پٹرولیم کمپنی کی جانب سے پاکستان ایکسچینج اور سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا کہ شیل ادارہ پاکستان میں اپنے حصص فروخت کر رہا ہے جس کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی جا چکی ہے۔اس فروخت سے پاکستان میں جاری شیل کے آپریشنز پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور وہ جاری رہیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…