اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈبینک،پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر مالی معاونت منظور

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر مالی معاونت کی منظوری دے دی۔عالمی بینک کے مطابق یہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیرنو کے لیے منظور کی گئی ہے اور یہ رقم خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی۔

عالمی بینک کے مطابق خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز منظور کیے گئے، رقم سے خیبرپختونخوا کے 55 لاکھ سیلاب متاثرین کو فائدہ ہوگا۔اس سے قبل اسلامی ترقیاتی بینک نے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔جنوری 2023 میں پاکستان کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں موسمیاتی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے اور مدد کے لیے کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں اگست 2022 کے سیلاب کے اثرات اور پالیسی بے یقینی نے پیداوار متاثر کی ہے۔7 جون کو جاری عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں اگست 2022 کے سیلاب کے اثرات اور پالیسی بے یقینی نے پیداوار متاثر کی ہے، درآمدی خوراک، توانائی اور خام مال کی ادائیگی کیلئے زرمبادلہ کی قلت رہی جبکہ صنعتی پیداوار مارچ 2023 تک 25 فیصد کم رہی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…