کراچی(این این آئی)ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں سونا اور ڈالر کی قیمتیں گریں گی۔ایک انٹرویو میں ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر کا ریٹ پچھلے دنوں 305 روپے پر چلا گیا تھا
ڈالر نہ ہونے پر گورنر اسٹیٹ بینک سے درخواست کی تو انہوں نے بینکوں کو ہدایت کی رکے ہوئے ڈالر فوراً ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ بینکوں نے آج 5 ملین ڈالر ایکسچینج کمپنیوں کو دیے تو ڈالر 305 سے کم ہوکر 298 پر آگیا ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز بھی 5 ملین ڈالر آنے ہیں، بینکوں نے سپلائی بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے، اسی طرح سلسلہ چلا تو ڈالر 295 سے بھی نیچے آجائے گا۔ملک بوستان نے کہاکہ ڈالر کے انٹربینک اور اوپن ریٹ میں دس روپے کا فرق ہے، آنے والے دنوں میں سونا اور ڈالر کی قیمتیں گریں گی۔