پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روس سے سستے تیل کی آمد، ایک ہی دن میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

datetime 13  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی کی قیمت میں یکدم بڑی کمی آگئی۔اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر بینکوں نے ایکسچینج کمپنیوں کو رکے ہوئے 5 ملین ڈالر فراہم کردیے جس سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یکدم 7 روپے کی بڑی کمی سے 298 روپے کی سطح پر بند ہوئی

جبکہ اسکے برعکس انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھا کے بعد 35 پیسے کے اضافے سے 287 روپے 97 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک محمد بوستان نے بتایا کہ بینک بدھ کو ایکس چینج کمپنیوں کو مزید 5 ملین ڈالر جاری کیے جائیں گے جس سے توقع ہے کہ ڈالر کا اوپن ریٹ 295 روپے کی سطح پر آجائے گا، اوپن مارکیٹ میں سپلائی جاری رہی تو اس سے ڈالر کے انٹربینک اور اوپن ریٹ کے درمیان نمایاں فرق گھٹ کر 2 فیصد تک محدود ہوجائے گا۔ملک بوستان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لیے ڈائمنڈ اور گولڈ کارڈ اسکیم ترسیلات زر کی آمد کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی، امکان ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نئے وفاقی بجٹ میں کیے گئے اقدامات سے آنے والے مہینوں میں ترسیلات کی موجودہ 2 ارب ڈالر کی سطح بڑھ کر 2.5 ارب سے 3 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

ماہرین کے مطابق چین سے تاحال 2.1ارب ڈالر کے قرضے رول اوور نہ ہونے سے انٹربینک مارکیٹ میں روپے پر دباو مستقل بڑھتا جارہا ہے کیونکہ جون 2023 تک پاکستان کو لازما 3.6 ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں

جبکہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کی مالیت 3.9 ارب ڈالر کے گرد گھوم رہی ہے، رواں ماہ کے باقی ماندہ دو ہفتوں میں ادائیگیوں کے دباو اور چین سے قرضے رول اوور نہ ہونے کی صورت میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافے کے خدشات پائے جارہے ہیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…