اسلام آباد(این این آئی) روس سے آنے والے پہلے خام تیل کو پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل)صاف کرے گی۔ حکام پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پہلے روسی خام تیل سٹاک کی ریفائنری پی آر ایل کریگی جس کے بعد اس کی مارکیٹ میں فراہمی کا فیصلہ ہوگا۔پیٹرولیم ڈویژن حکام نے کہا ہے کہ پاکستان کو ملنے والے روسی خام تیل کی قیمت کم ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے زیادہ سٹاک درکار ہے۔
حکام نے بتایا کہ روسی خام تیل کارگو سے قیمتوں پر خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا تاہم آئندہ دنوں میں 20سے 30فیصد قیمتوں میں فرق پڑنے کی امید ہے جبکہ مزید 55ہزار ٹن روسی خام تیل آئندہ 2ہفتے میں کراچی پہنچے کا امکان ہے۔پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق پاکستان نے ابتدائی طور صرف ایک لاکھ ٹن خام تیل منگوایا ہے جبکہ ہم اپنی ضرورت کا ایک تہائی تیل روس سے خریدنے کے خواہاں ہیں۔