کراچی (این این آئی) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا2050روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ27ہزار250روپے ہو گئی اسی طرح1758روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ94ہزار830روپے پر آ گئی۔
جبکہ عالمی مارکیٹ میں 4ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا1961ڈالر ہو گیا۔ دوسری جانب ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 304روپے سے گھٹ کر303روپے ہو گئی اسی طرح 30پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر377روپے سے گھٹ کر376.70روپے پر جا پہنچی جبکہ یورو کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت323روپے سے بڑھ کر323.20روپے ہو گئی۔