اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دباؤ کم ہوگیا، پاکستان روپے کی قدر میں مزید کمی نہیں کرے گا، فچ کا دعویٰ

datetime 10  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی ”فِچ“ نے کہا ہے کہ روپے پر دباؤ کم ہونے کی وجہ سے پاکستانی کرنسی کی دوبارہ قدر میں کمی کا امکان نہیں ہے۔فِچ کے ہانگ کانگ میں مقیم ڈائریکٹر کرسجنیس کرسٹینز نے امریکی خبر رساں ادارے ”بلومبرگ“ کی ایک ای میل میں کیے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہمیں فی الحال پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کی توقع نہیں ہے۔

کرسٹینز نے کہا کہ اگرچہ پچھلے کچھ ماہ میں روپیہ بہت مستحکم حالت میں ہے، لیکن اسٹیٹ بینک کے ذخائر پر دباؤ برقرار ہے جو روپے کے استحکام کیلئے کم سے کم مداخلت تجویز کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ وہ بیل آؤٹ پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے سے پہلے پاکستانی کرنسی مارکیٹ اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے حکام کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

جنوری میں حکام کی جانب سے کرنسی کی قدر میں کمی کے بعد اس سال روپیہ 20 فیصد سے زیادہ گرا ہے، جس نے اسے عالمی سطح پر بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسیوں میں شامل کردیا ہے۔گزشتہ 12 مہینوں میں 50 فیصد سے زیادہ نیچے آنے کے بعد بعد فروری کے آخر سے ملک میں ڈالر کا ذخیرہ تقریباً 4 بلین ڈالر پر مستحکم ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سپلائی کی قلت سے دوچار معیشت کو سہارا دینے اور ڈیفالٹ کو روکنے کے لیے فنڈز اہم ہوں گے، جبکہ اربوں ڈالرز کے قرض کی ادائیگی بھی قریب آرہی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…