ایک ہی این ٹی این نمبر استعمال، ساڑھے 3 ارب ٹیکس چوری کا انکشاف

6  جون‬‮  2023

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایف بی آر میں ایک ہی این ٹی این نمبر کو 704ودہولڈنگ ٹیکس ایجنٹس کی جانب سے استعمال کرنے اور ساڑھے تین ارب روپے کی ٹیکس چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،سرکاری افسر کے NTNنمبر کو 704 ودہولڈنگ ایجنٹس نے استعمال کیا ، 50ہزار سے زائد جعلی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔

جنگ اخبار میں تنویر ہاشمی کی خبر کے مطابق  وفاقی ٹیکس محتسب کی انکوائر ی کے مطابق وفاقی حکومت کے ایک سرکاری افسر کے این ٹی این نمبر کو ناجائز طور پر 704ودہولڈنگ ٹیکس ایجنٹس نے استعمال کیا اور اس کے ذریعے 50ہزار سے زائد جعلی ٹرانزکشن کی گئی، وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر، ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس وانوسٹی گیشن آئی آر کو معاملے کی تفصیلی تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے، وفاقی ٹیکس محتسب کو سرکاری افسر نے شکایت درج کرائی کہ انکے گولڈن این ٹی این نمبر کو ایف بی آر میں استعمال کیا جارہاہے انکوائر ی میں پرال نے تسلیم کیا کہ شکایت کنند ہ کے این ٹی این نمبر کو 704ودہولڈنگ ایجنٹس نے غیر قانونی طور پر استعمال کیا اور ساڑھے تین ارب روپے کی ٹیکس چوری کی ، مذکورہ ودہولڈنگ ایجنٹس نے اپنی شناخت کو خفیہ رکھنے کیلئے اس این ٹی این نمبرکا استعمال کیا، انکم ٹیکس آر ڈیننس 2001کے تحت ٹیکس چوری کی اور نمبرکا غلط استعمال کیا، ذرائع کے مطابق ایک ہی این ٹی این نمبر کے سینکڑوں ود ہولڈنگ ایجنٹس کی جانب سے استعمال میں ایف بی آر حکام بھی ملوث ہیں جن کیخلاف تحقیقات کی جائیں گی ، وفاقی ٹیکس محتسب نےایف بی آر کے ممبر آئی ٹی کو تفصیلی تحقیقات کرنے اور جعلی ٹرانزکشن کا آڈٹ کرنے کی ہدایت کی ہے کہ ملوث ودہولڈنگ ٹیکس ایجنٹس ، ایف بی آر افسران و اہلکاروں کا تعین کیا جائے۔

ممبر آئی آر آپریشن کو ہدایت کی گئی ہےتمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی جائیں کہ نشاندہی شدہ ودہولڈنگ ایجنٹس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ٹیکس کی ریکوری کی جائے ، جی ایم پرال سے بھی معاملے کو نوٹس نہ لینے پر وضاحت طلب کی جائے ، ڈی جی ڈائر یکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس و انوسٹی گیشن آئی آر کی رپورٹ کی روشنی ایف بی آر نے ملک بھر کے تمام فیلڈ دفاتر کے چیف کمشنر ز کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ نشاندہی شدہ ودہولڈنگ ایجنٹس کا مکمل آڈٹ کیاجائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…