اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اوپیک پلس کے اعلان کے بعد ایشیائی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھ گئی

datetime 5  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کے اعلان کے بعد ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اوپر چلی گئی۔تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کا اجلاس گزشتہ روز ویانا میں ہوا۔اجلاس میں سعودی عرب نے جولائی میں تیل پیداوار کو محدود کرنے کے اوپیک پلس معاہدے کے تحت اپنی پیداوار میں نمایاں کٹوتی کا اعلان کیا۔

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیزبن سلمان کا اتوار کو ویانا میں اوپیک پلس کے اجلاس کے بعد کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پرمملکت کی جانب سے یومیہ پیداوار میں 10لاکھ بیرل تک کٹوتی کو جولائی کے بعد بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔روسی نائب وزیراعظم کا کہنا تھاکہ تیل پیداوار میں کٹوتی 2024کے آخر تک جاری رہے گی۔گروپ نے 2024سے مجموعی طور پر پیداواری اہداف کو مزید 14لاکھ بیرل یومیہ تک کم کرنے کا فیصلہ کیا۔اوپیک پلس میں شامل ممالک دنیا کے خام تیل کا قریباً 40فیصد پیدا کرتے ہیں۔اوپیک پلس کے اعلان کے بعد ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اوپر چلی گئی، ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 77ڈالر ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…