اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ٹورنٹو سے پاکستان کیلئے نئی کینیڈین ایئر لائن کا پروازیں شروع کرنے کا اعلان

datetime 3  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایک کینیڈین ائیر لائن کی جانب سے ٹوررنٹو سے پاکستان کے تین بڑے شہروں کیلئے جلد براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔نئی کینیڈین ائیر لائن زارا ایئرویز کی جانب سے اس سلسلے میں تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔

زارا ائیرویز کی پروازیں ٹورنٹو سے پاکستان کیلئے آپریٹ کی جائیں گی اس سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فقیر باور حسین بخاری کا کہنا تھا کہ ان کا ارادہ ہے کہ بہت جلد زارا ایئرویز کا آپریشن شروع کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ساتھ شاہین ائیرپورٹ سروس کو شامل کیا ہے، شاہین ائیرپورٹ سروس میں ہم ان کی گراؤنڈ سروس کیبن کریو اور دیگر اسٹاف استعمال کریں گے۔

سی ای او زارا ائیرویز سید قلی نے تقریب میں بتایا کہ کمپنی کینیڈا سے این او سی کا انتظار کر رہی ہے، کوشش ہے اگست میں اپنے آپریشن کا آغاز کریں۔سید قلی نے بتایا کہ مسافروں کی بڑی تعداد ڈائریکٹ فلائٹس لینا چاہتی ہیجو ہم فراہم کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ایڈوائزر کی حیثیت سے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کمپنی کو رہنمائی فراہم کریں گے۔

اعجاز ہارون نے بتایا کہ ڈائریکٹ آپریشن مسافروں کی ترجیح ہے، بزرگ مسافروں کو کنیکٹنگ فلائٹس اور بڑے بڑے ائیرپورٹ پر مسافت سے بچانا ہمارا مقصد ہے۔اعجاز ہارون نے کہا کہ لوگ چاہتے ہیں ان کے بزرگ اور فیملی کینیڈا سے چلیں اور ڈائریکٹ پاکستان ان کی منزل ہو۔ ائیر کینیڈا سے بات چیت جاری ہے وہاں کے ایوی ایشن قوانین کے مطابق معاملات حل کررہے ہیں۔سید قلی نے بتایا کہ دو 777 ایل آر طیاروں سے آپریشن شروع کریں گے اور سول ایویشن سے سلاٹس ملنے پر طیاروں کی تعداد بڑھا بھی سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…