اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں بڑی کارساز کمپنی کا پلانٹ مکمل بند کرنے کا اعلان

datetime 2  جون‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)کاریں بنانے والے معروف کمپنی انڈس موٹرز نے اپنے پلانٹ مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالرز کی قلت اور ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے بڑی صنعتیں بھی بدترین معاشی بحران کا شکار ہوگئیں۔ترجمان انڈس موٹرزکے مطابق انڈس کمپنی نے 3 سے 8 جون تک پلانٹ مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے انڈس کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو بھی خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔

انڈس موٹرز نے اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں آگاہ کیا ہے کہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے 3سے 8 جون تک چار روز کے لیے اپنا پلانٹ مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق کمپنی کو خام مال کی سپلائی میں شدید پریشانی کا سامنا ہے اور ایل سیز کھولنے میں مشکلات سے بھی سپلائی چین شدید متاثر ہے۔اس کے علاوہ انڈس موٹرز کمپنی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے پاس پروڈکشن کیلئے مناسب انوینٹری موجود نہیں ہے۔واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ملک کے بڑے صنعتی شعبہ کی پیداوار میں تشویش ناک حد تک 9 فیصد سے زائد کی کمی ہوچکی ہے۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…