اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اوپن مارکیٹ میں ڈالرنئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 30  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور ہر روز نیا ریکارڈ قائم ہورہا ہے،منگل کو بھی یہ رجحان برقرار رہا اور امریکی کرنسی کی قدر اوپن مارکیٹ میں بڑھ کر 312روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔وزیراعظم کے آئی ایم ایف سے رابطے اور 6.5 ارب ڈالر کے بیل آئوٹ پیکیج کے لیے مذاکرات میں ڈیڈلاک ختم کرنے کی

کوششوں سے منگل کو انٹربینک میں محدود اتارچڑھا کے بعد ڈالر کی پیش قدمی رک گئی مگر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ مزید بڑھ کر 312روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئے۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران آئی ایم ایف کی قرض پروگرام کی بحالی کو فارن کرنسی پالیسی پر تحفظات دور کرنے اور نئے بجٹ اقدامات شئیر کرنے سے مشروط کرنے جیسے عوامل اثر انداز رہے یہی وجہ ہے کہ کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر میں محدود اتارچڑھا دیکھا گیا۔کاروبار کے آغاز پر ڈالر 16پیسے گھٹ کر 285.25روپے پر آگیا تھا جس کے بعد ایک موقع پر 39 پیسے کے اضافے سے 285.80روپے کی سطح پر بھی آیا تاہم کاروبار کے اختتام پرانٹربینک ریٹ 6پیسے کی کمی سے 285.35روپے کی سطح پر بند ہوئے۔اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے کے اضافے سے 312روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کا فرق 26.65روپے تک بڑھ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت میں اس نمایاں فرق کی وجہ سے بلیک مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی خریداری سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ بلیک مارکیٹ میں فی ڈالر کی قیمت ریگولر اوپن مارکیٹ ریٹ کی نسبت تقریبا 10روپے زائد ہے جہاں طلب گار اور فروخت کنندگان بغیر کسی دستاویز کے ڈالر کا مبینہ لین دین کررہے ہیں۔ماہرین نے بتایاکہ جون میں 3.7ارب ڈالر کی ادائیگیوں کے علاوہ نئے مالی سال میں بھی پاکستان کو مختلف نوعیت کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں جبکہ اشیائے خورونوش سمیت دیگر لازمی اشیا کی درآمدات کے لیے بھی 3.5ارب ڈالر درکار ہیں۔

ان زمینی حقائق کے تناظر میں آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کی بحالی کا معاہدہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ماہرین نے کہاکہ دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مالیاتی تعاون کے عندیے دیئے گئے ہیں

لیکن تاحال دوست ممالک سے اس ضمن میں کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے اور نہ ہی وہاں سے رقوم موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ملکی معیشت میں ڈالر کی اہمیت بڑھ رہی ہے اور روپے کی تسلسل سے تنزلی کا سبب بن گئی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…