جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تاریخ میں پہلی بار گوادر سے چین کے لیے براہ راست ایکسپورٹ کا آغاز

datetime 26  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر(این این آئی)گوادر پورٹ نے 24 مئی کو چین کو اپنی پہلی شپمنٹ روانہ کر دی ،فارماسیوٹیکل خام مال لے جانے والے پانچ کنٹینر گوادر فری زون سے چین کے ساحلی شہر تیانجن کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق یہ کھیپ 30 روز میں چین پہنچ جائے گی۔ کمپنی کے سی ای او اینڈی لیاو نے اسے ایک بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ “جون سے ہم درآمدی اور برآمدی سامان کے حجم میں اضافہ کریں گے۔

یہ گوادر کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی اور تاریخی لمحہ ہے۔ گوادر پرو کے مطابقگوادر پورٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی قیادت کرتا ہے، جو چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم پائلٹ پروجیکٹ ہے اور دوطرفہ تعاون کو گہرا کرنے کے اہم پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ براہ راست برآمدات پاکستان میں ترسیلات زر میں اضافے اور پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گی۔ گوادر پرو کے مطابقانہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان آسان برآمدی سہولیات دیکھنے کے بعد مزید سرمایہ کار اور کمپنیاں پاکستان آئیں گی۔ ہم کسٹمز اور ٹرمینل کارپوریشن کا ان کی فائیو اسٹار سروس کے لیے خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابقکمپنی کے ٹریڈنگ منیجر عبدالرزاق کے مطابق گوادر سے تعلق رکھنے والے 30 مقامی ملازمین فارماسیوٹیکل خام مال کی پروسیسنگ کے لیے کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی کامیابی پر گوادر فری زون میں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان جشن جاری ہے۔ گوادر پرو کے مطابق لیاؤ نے امید ظاہر کی اور اپیل کی کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان گوادر کو آر ایم بی سیٹلمنٹ کے لئے پائلٹ پارک کے طور پر استعمال کرسکتا ہے کیونکہ اس سے مزید سرمایہ کار گوادر میں سرمایہ کاری کی طرف راغب ہوں گے اور برآمدات سے بھی زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے جو پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے مددگار ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…