وطن عزیز کی بقا وسلامتی شہدا کی گراں قدر قربانیوں کی مرہون منّت ہے ،خواجہ جلال الدین رومی

25  مئی‬‮  2023

لاہور( پریس ریلیز ) سابق نگران صوبائی وزیر ، ممتاز صنعتکار ۔ ملتان وڈی جی خان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر خواجہ جلال الدین رومی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی بقا وسلامتی شہدا کی گراں قدر قربانیوں کی مرہون منّت ہے۔ قوم شہداء کے خون کا قرض کبھی نہیں اتار سکتی جنہوں نے اپنا آج قوم کے کل کے قربان کردیا ۔

یوم تکریم شہدا پر خصوصی پیغام میں خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ لاکھوں قربانیوں کے بعد قوم کو آزادی کا سورج دیکھنا نصیب ہوا ۔  آزادی کو قائم ودائم رکھنے  کے لئے  75 برسوں سے  بلاشبہ ہزاروں شہداء  وطن عزیز کے لئےجانوں کانذرانہ پیش  کر چکے ہیں۔ عوام کے جان ومال اور  ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرنے والوں کی عزت وتکریم ہم سب پر واجب ہے ۔عظیم شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پوری قوم یوم تکریم شہداء منا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  مضبوط اور باوقار فوج کسی بھی ریاست کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے،  پاک فوج ہمارا فخر ہے۔سابق نگران صوبائی وزیر صنعت خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے بحیثیت قوم ہمیشہ اپنے شہداء کی قربانیوں کی قدر کی ہے۔ اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے دے کر ہمیں سر بلند رکھنے والے شہدا پر ہیمں ناز ہے اور پاک فوج کے غازی بہترین اثاثہ ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کو ہر موقع پر نہ صرف یاد رکھا جاتا ہے بلکہ لواحقین کو نہ صرف یاد رکھتے ہیں بلکہ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اعلی قیادت سے لے کر عام سپاہی بھی شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کی قدر کرتے ہوئے ان کی خدمت کے لئے سربستہ ہیں۔ خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ  پاک فوج کے اداروں اور شہدا کی  یادگاروں کی بے حرمتی پر ہر محب وطن کا دل دکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج وقت ہے کہ ہم پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لیے اپنے سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال ڈال دیں اور وطن عزیز کو درست سمت کی طرف گامزن کرنے کے لیے پاک فوج کے ہاتھ مضبوط کریں۔
خواجہ جلال الدین رومی نے مزید کہا آج ضرورت اس امر کی ہے کہ سب مل کر  پہلے میثاق جمہوریت پر اتفاق کریں خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ  ذاتی انا ختم کریں اور معاشی بحران کے خاتمے کیلئے سر جوڑ بیٹھیں اور میثاق معیشت پر اتفاق کریں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت پوری دنیا معاشی سرگرمیاں کساد بازاری کا شکار ہیں۔لیکن ہماراملک  اس وقت سیاسی اور معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے، جو ترقی پذیر ملک کے لئے انتہائی خطرناک ہے، اسی لیے میری تجویز ہے کہ سیاسی، سماجی ،معاشی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے ادارے اور افراد ملکی بہتری کے لیے یک نکاتی ایجنڈا پر متفق ہو جائیں کہ ہمیں مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے اپنے سیاسی اختلافات کو بھلانا ہوگا، تاکہ ہماری قابل قوم بہتری کی طرف آ سکے۔

خواجہ جلال الدین رومی نے کہا پاکستان کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ یہ  قوم متحد ہو کر  ہمشیہ بحرانوں سے نکل آتی ہے تو اس کے لئے یہ قوم پہلے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو تو دوسری جانب ملکی تعمیر و ترقی کے لیے ہر اقدام کی حمایت کرے، جس سے پاکستان پہلے سے زیادہ ترقی کرے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…