اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ

datetime 22  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام بحال کرانے کامیاب نہ ہونے، نادہندگی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور مہنگائی مزید بلند ترین سطح پر پہنچنے جیسے خطرناک عوامل کے باعث پیر کو بھی ڈالر کی بلند پرواز جاری رہی اور روپے کمزور رہا۔کاروباری لین دین کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت اضافے کے بعد286روپے سے تجاوز کر گئی

جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت 305 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔کاروباری دورانیے کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 16 پیسے کی کمی سے 285.66 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن بیرونی ادائیگیوں کے دبا اور غیریقینی سیاسی و معاشی حالات سے ڈالر نے دوبارہ اڑان بھری جس سے ایک موقع پر ڈالر 88 پیسے کے اضافے سے 286.70روپے کی سطح پر بھی آگیا تھا لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 73پیسے کے اضافے سے 286.70روپے کی سطح پر بند ہوا۔دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یکدم 4روپے کے اضافے سے 305روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ماہرین کے مطابق جون تک ادائیگیوں کے دبائو سے ملک مشکلات دوچار رہے گا اور ریگولیٹر کی جانب سے امپورٹ ایل سیز کھلنے پر مزید مدت کے لیے قدغن برقرار رہیں گی۔ آئی ایم ایف معاہدے میں مسلسل تاخیر اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات کی آمد گھٹنے سے روپیہ دبائو کا شکار رہے گا۔ایکس چینج کمپنیوں کے نمائندوں نے اس حوالے سے بتایاکہ اوپن مارکیٹ میں سپلائی گھٹنے سے ڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے کیونکہ عازمین حج کی اوپن مارکیٹ میں ذرمبالہ کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…