جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر 301روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 19  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)آئی ایم ایف سے رابطے برقرار رہنے کے باوجود قرض پروگرام کی بحالی نہ ہونے اور مسلسل تیسرے ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے رحجان سے جمعہ کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 301روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئے۔انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر محدود پیمانے پر اتارچڑھا کا شکار رہا،

ایک موقع پر ڈالر 24 پیسے کی کمی سے 285.38 روپے کی سطح پر بھی آگیا تھا لیکن کچھ ہی لمحے بعد ڈالر58 پیسے بڑھ کر 286.20 روپے کی سطح پر بھی آگیا جبکہ کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 285.82 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی عازمین حج کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ اور سپلائی کم ہونے کے سبب ڈالر کی پرواز تیز رفتار رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ یکدم 2 روپے کے اضافے سے 301 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوئے۔

ماہرین نے کہا کہ زرمبادلہ کی تسلسل سے کمی مالیاتی ضروریات کو تشویشناک بنارہی ہے، حکومت کو جون کے اختتام تک 3.7 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں جن میں سے 2 ارب ڈالر کے قرضے چین سے رول اوور ہونے کے بھی امکانات ہیں لیکن ان قرضوں کے رول اوور ہونے کے باوجود باقی ماندہ ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگیوں کا بوجھ برقرار ہے جس سے نادہندگی کے بادل منڈلاتے نظر آرہے ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق جون تک ملک مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے مشکل دور سے گزر رہا ہے اگر مطلوبہ قرضے رول اوور کرنے میں کامیابی حاصل کرکے زرمبادلہ کا آٹ فلو مزید سخت کرکے یہ مدت گزار لیا گیا تب بھی آئندہ مالی سال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت پڑے گی۔انہوں نے کہاکہ تاجر وصنعتکار یومیہ بنیادوں مالیاتی بحران کی شدت میں اضافے سے مایوس ہوگئے ہیں جبکہ روپیہ پر تاریخ ساز حد تک دبا بڑھ گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…