آٹے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

19  مئی‬‮  2023

شیرگڑھ (این این آئی) بائیزی پریس کلب شیرگڑھ کے جنرل سیکرٹری عبداللہ اور شیرگڑھ کے عوامی اور سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سرکاری آٹے 20 کلو گرام کی قیمت 1300 سے بڑھا کر 2480 روپے مقرر کرکے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے جو عوام کیساتھ ظلم و جبر و زیادتی کرنے کے مترادف ہے

بے تحاشا مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے غریب پریشان حال ہیں تو دوسری طرف صوبائی حکومت نے سرکاری آٹے کی قیمت میں اضافہ کرکے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے جبکہ دوسری جانب ملز انتظامیہ پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کا کوئی خاطر خواہ اور معقول انتظام موجود نہیں ہے یہ ظلم و جبر مزید برداشت نہیں کرینگے 2480 روپے پر فراہم کیے جانے والا سرکاری آٹا ویلج فلور ملز ہاتھیان روڈ شیرگڑھ اور اسکے مضافات میں دیگر فلور ملز میں سرکاری آٹا کم اور چوکر زیادہ استعمال ہوتا ہے

سرکاری آٹے کی کوالٹی انتہائی ناقص ہے اور جانوروں کے کھانے کے بھی قابل نہیں ہے عوام کے ساتھ یہ ظلم و زیادتی بند کیا جائے اگر صوبائی حکومت عوام کو سہولت نہیں دے سکتی تو انکے لیے مشکلات بھی پیدا نہ کریں انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا گورنر خیبر پختو نخوا صوبائی وزیر خوراک محکمہ خوراک مردان ڈپٹی کمشنر مردان اور اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ترجیحی بنیادوں پر نوٹس لیکر عوام کی داد رسی کریں ورنہ عوام اس ظلم و جبر کے خلاف سڑکوں پر نکل پر امن احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ مردان پر عائد ہوگی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…