کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، ڈالر کی قدر میں 22 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کاروبار کے اختتام پر 285 روپے 62 پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 301 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ اس طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر ٹرپل سنچری کراس گیا ہے۔