اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ملک میں آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 13  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں سیاسی عدم استحکام کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مہنگائی کا طوفان بھی اُمڈ آیا ہے جس نے آٹے کی قیمت کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بارآٹے کا 20کلوکاتھیلا3ہزار373روپے تک پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا240 روپے تک مہنگا ہوا ۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق اسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، جہاں 20 کلو آٹے کا 3ہزار 333 روپے کا ہو گیا ہے، فی کلو کے حساب سے دیکھا جائے تو 170 روپے فی کلو تک آٹا فروخت کیا جا رہا ہے۔ مختلف شہروں میں آٹے کے 20 تھیلے کی قیمت میں اضافہ مختلف ہے سیالکوٹ میں 133,فیصل آباد میں 125,لاہور90 ,گوجرانوالہ 67,بہاولپور میں آٹے کا تھیلا 66 روپے تک مہنگا ہوا ، سکھر60 اورکوئٹہ میں آٹے کے 20 کلوتھیلے کی قیمت30 روپے تک بڑھی ، راولپنڈی میں 3333.33 روپے،پشاور میں آٹے کا تھیلا3300 روپے تک ہے ، بنوں3100,کراچی میں آٹے کا 20 کلوتھیلا3ہزار روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔ کوئٹہ2980,حیدر آباد،خضدار میں آٹےکا20 کلو تھیلا2800 روپے تک ہے ، لاہور2730,گوجرانوالہ،سیالکوٹ میں آٹےکا تھیلا2600 روپے تک میں دستیاب ، سرگودھا2533,سکھر،لاڑکانہ میں آٹے20کلو تھیلا2500 روپے ،ملتان 2480 اوربہاولپور میں آٹے کا20کلو تھیلا 2466روپے میں فروخت ہو رہا ہے ، فیصل آباد میں آٹےکا 20 کلو کا تھیلا 2440 روپے تک میں بک رہا ہے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…