لاہور(این این آئی)مختلف بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا۔بچت سکیموں کے تین ماہ کے سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں اعشاریہ 92 فیصد اضافہ کیا گیا، جس کے بعد 3 ماہ کے سرٹیفکیٹس کی شرح منافع 20.84فیصد ہو گئی۔6 ماہ کے سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں 1.18فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ان کی شرح منافع 20.82فیصد ہو گئی۔
سیونگ اکاؤنٹ کی شرح منافع ایک فیصد اضافے سے 19.50فیصد جبکہ سیونگ سرٹیفکیٹس کی اوسط شرح منافع اعشاریہ 27 فیصد اضافے سے17.40فیصد ہو گئی۔اسی طرح بہبود، پنشن اور شہداء سرٹیفکیٹس کی شرح منافع 16.56فیصد پر برقرار ہے، نئے ریٹس کا اطلاق آج9 مئی سے ہوگا۔