رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کتنا قرض ادا کیا گیا؟ جولائی 2022 تا مارچ 2023 مالی آپریشن کی تفصیلات جاری

6  مئی‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)وزارت خزانہ نے جولائی 2022 تا مارچ 2023 مالی آپریشن کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 3.58 ٹریلین روپے قرض ادا کیا گیا ، ان ہی9 ماہ میں پاکستان کی آمدن3.4ٹریلین روپے رہی۔

حکومتی اخراجات بشمول دفاع، تنخواہ، ترقی اور سبسڈیز قرض کی رقم سے ادا ہوئی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پہلے 9 ماہ میں 3.07 ٹریلین روپے کا خسارہ پورا کرنے کیلئے قرض لینا پڑا،جولائی 22 تا مارچ 23 ملک کی مجموعی آمدن 6.39 ٹریلین حاصل ہوئے۔تفصیلات کے مطابق صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 2.95 ٹریلین روپے ادا کیے گئے،صوبوں کو ادائیگی کے بعد مرکز کے پاس 3.44 ٹریلین رہ گئے۔جولائی 22 تا مارچ 23 قرضوں کی ادائیگی پر 3.58 ٹریلین روپیخرچ کیے گئے، قرض اور سود کی ادائیگی اورصوبوں کاحصہ دینے کے بعد مرکزخسارے میں چلاگیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پرٹیکس کے ذریعے حکومت نے 362 ارب روپے اکٹھے کیے، داخلی قرضوں کی ادائیگی پر 3.1 ٹریلین، غیر ملکی قرضوں پر0.47 ٹریلین روپے خرچ ہوئے ،جولائی22 تا مارچ 23 دفاع پر ایک ٹریلین روپے خرچ ہوئے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…