اسلام آباد ( آن لائن ) قرضہ ریٹنگ سے متعلق ادارے فچ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ سے بچنے کی مسلسل کوشش کررہا ہے ۔غیر ملکی ادائیگیوں کی وجہ سے پاکستان کی کرنسی پر مزید دباؤ آسکتا ہے۔
پاکستان کو رواں ماہ 3. 7 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہوگا، آئی ایم ایف کا پیکیج ملنے کا امکان ہے ۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق فچ نے پاکستان بارے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس ادائیگی کا آئی ایم ایف پیکیج کے حوالے سے پاکستان پر پریشر ہے۔جون میں پاکستان کو 3ارب 70کروڑ کی مزید ادائیگیاں کرنی ہیں۔