جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف نے پاکستان سے پالیسی ریٹ مزید بڑھانے کا مطالبہ کر دیا

datetime 4  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے ایک بار پھر پاکستان پر شرح سود میں اضافے پر زور دیتے ہوئے معاشی شرح نمو اور مہنگائی کی شرح سے متعلق تخمینے جاری کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) نے مڈل ایسٹ اور سینٹرل ایشیا کی علاقائی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کی موجودہ مالی سال کی معاشی شرح نمو 0.5فیصد اور مہنگائی کی اوسط شرح 27فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں اگلے مالی سال معاشی ترقی کی رفتار بڑھ کر 3.5فیصد تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال معاشی شرح نمو 6 فیصد تھی۔آئی ایم ایف نے پاکستان میں شرح سود مزید بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پالیسی ریٹ مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان، مصر اور تیونس میں مہنگائی میں اضافہ جاری ہے، مہنگائی کے زیادہ دبا ؤوالے ملکوں میں سخت مانیٹری پالیسی اختیار کرنا ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اگلے مالی سال اشیا اور خدمات کا تجارتی خسارہ 37.4ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے جبکہ اشیا اور خدمات کی برآمد کا تخمینہ 40ارب ڈالر ہے، اس دوران درآمدات کا حجم 77ارب ڈالر سے تجاوز کرسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اگلے سال پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 11.7ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے جبکہ اس سال بجٹ خسارہ 6.8فیصد اور اگلے سال 8.3فیصد تک جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں اس سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.3فیصد اور اگلے سال 2.4فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…