پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمائے میں اربوں کا اضافہ

3  مئی‬‮  2023

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوتیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس42000 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا،کاروباری حجم منگل کے مقابلے میں 31.72فیصد زائد رہا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 27ارب94کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو13پوائنٹس کے خسارے سے کھلنے والی شیئرز مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے ٹیلی کام، بینکنگ، سیمنٹ، پراپرٹیز، فوڈز، انرجی اوردیگر سرگرم حصص کی خریداری کے سبب مارکیٹ تیزی کی جانب گامزن ہوگئی اور ایک موقع پر انڈیکس42100کی سطح کو عبور بھی کرگیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں میں نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کی خواہشات پر پیش کئے جانے کی خبروں سے شیئرز کی فروخت کی گئی جس سے مارکیٹ میں تیزی کی شدت میں کمی آئی لیکن کاروار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس160.29پوائنٹس بڑھ کر24087.93پوائنٹس پر بند ہوا

جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس123.87پوائنٹس بڑھ کر27769.65پوائنٹس،کے ایس ای30انڈیکس 37.28پوائنٹس تیزی سے15368.5پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس430.96پوائنٹس بڑھ کر73133.57پوائنٹس پر بند ہوا.کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ27ارب94کروڑ59لاکھ34ہزار281 روپے بڑھ کر 63کھرب42ارب51 کروڑ47لاکھ 33ہزار574روپے ہو گیا۔ حصص مارکیٹ میں بدھ کو10ارب 17کروڑ روپے سے زائد مالیت کے28کروڑ98لاکھ35ہزار16حصص کا کاروبار ہو جبکہ گزشتہ روز منگل کو6ارب49کروڑ روپے سے زائد مالیت کے22کروڑ30ہزار472حصص کے سودے ہوئے تھے۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر365کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے160کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 180میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میں ورلڈ کال ٹیلی کام 5کروڑ53لاکھ،حبیب بینک 2کروڑ35لاکھ،میپل لیف 1کروڑ64لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز1کروڑ41لاکھ،فوجی فوڈز1کروڑ2لاکھ شیئرز کے سودے نمایاں رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے نمایاں اضافہ یونی لیور فوڈز اوربھنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کے بھاو میں رہا جن کے دام1537.50روپے اور69.04روپے بڑھ کر بالترتیب22137.50روپے اور989.55روپے پرپہنچ گئے جبکہ نمایاں کمی سفائر ٹیکسٹائل اورسفائر فائبرکے حصص کے بھاو میں رہی جن کی قیمتیں 74.06روپے اور50روپے کی کمی سے بالترتیب1100.94روپے اور1000 روپے پر آ گئیں۔

کراچی(کامرس رپورٹر)بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم ریکارڈ کی گئی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر4پیسہ کی کمی سے 283.88روپے رہ گئی،جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک(کمرشل بینک) میں ڈالر کی قیمت فروخت283.95روپے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1روپیہ کم ہوکر289روپے رہ گیا۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت 317روپے پر مستحکم رہی جبکہ برطانوی پاو نڈ کی قیمت فروخت 50پیسے بڑھ کر 360روپے کی سطح پر آ گئی۔

سعودی ریال کی قیمت فروخت 76.50روپے اوریو اے ای درہم کی قیمت فروخت78.80روپے رہی۔سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700روپے اضافہکراچی(کامرس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت25ڈالر بڑھ کر2015ڈالرز فی اونس کی سطح پرپہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں تیزی کے اثرات واضح طور پر مقامی گولڈ مارکیٹ پر بھی دکھائی دیئے اورفی تولہ سونے کی قیمت1700روپے اضافہ سے2لاکھ 22ہزار700روپے اوردس گرام سونے کی قیمت1457روپے اضافہ سے 1لاکھ90ہزار929 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے اضافہ سے 2750روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…