اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں سالانہ 4 ارب ڈالرکی خوراک ضائع ہونیکا انکشاف

datetime 2  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں ہر سال4 ارب ڈالرکی خوراک ضائع ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان شدید غذائی قلت کا شکار ہے تاہم اس کے باوجود ہر سال 4 ارب ڈالر کی خوراک ضائع ہوجاتی ہے۔

دستاویز میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان میں سالانہ ملکی پیداوار کی تقریباً 26 فیصد خوراک ضائع ہوتی ہے، ملک میں خوراک کا سالانہ ضیاع 19.6 ملین ٹن ہے۔وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کے مطابق ہر سال کئی اقدامات کے باعث کروڑوں ٹن غذا ضائع ہوتی ہے، شکل، سائز اور رنگ کے معیار پرپورا نہ اترنے والی تازہ خوراک بھی ضائع کردی جاتی ہے، فیکٹریوں میں چھانٹی کے عمل کے دوران خوراک اکثر سپلائی کے سلسلے سے نکال دی جاتی ہے، غذائی اشیا تاریخ استعمال قریب یا گزر جانے پر دکانداریا صارفین بھی ضائع کر دیتے ہیں۔دستاویز میں انکشاف کیا گیا کہ ملک میں غذائی اشیا کی زیادہ مقدارباورچی خانوں اور کھانے پینے کے مراکز پر ضائع ہوتی ہے، باورچی خانوں میں اکثر غذائی اشیا استعمال نہیں ہوتیں یا چھوڑ دی جاتی ہیں، گھروں اورکھانے پینے کے مراکز میں غذائی اشیا ضرورت سے زائد پکائی جاتی ہیں۔ماہرین کے مطابق اجناس اورپھلوں کومحفوظ کرنے کی سہولیات کی کمی بھی ضیاع کا بڑا سبب ہے۔وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کے مطابق خوراک کا ضیاع انفرادی عمل ہے، آگاہی مہم پلان کر رہے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…