جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

ترکمانستان سے پاکستان کو سستی ایل پی جی کی درآمد شروع

datetime 30  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن(این این آئی)پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان کو مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی درآمد شروع ہوگئی۔چمن میں کسٹم حکام نے میڈیا کو بتایا کہ برآمدگی معاہدے کے تحت ترکمانستان سے بذریعہ افغانستان پہلی کھیپ 160 ٹن ایل پی جی پر مشتمل تین باؤزر چمن بارڈر پر باب دوستی کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔

ضابطے کی کارروائی کے بعد ان ٹینکرز کو پشاور روانہ کیا جائے گا جبکہ مزید 10 ٹینکرز جن میں 600 ٹن ایل پی جی موجود ہے اسپن بولدک سے کلیئرنگ کے لیے بارڈر ٹریڈ ٹرمینل پہنچے۔دوسری جانب قندھار کسٹم چیف مولوی محمدحامداحمد کے مطابق ترکمانستان سے 50 ٹینکرز کارگو اسپن بولدک پہنچ گئے جو کلیئرنگ مراحل طے کرنے کے بعد پاکستان منتقل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وسط ایشیا سے پاکستان کے لیے افغانستان ٹرانزٹ روٹ سے گیس کی برآمد میں کوئی رکاوٹ یا تاخیر نہیں ہوگی۔

دوسری جانب ایل پی جی پلانٹ اونرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر سیدنسیم آغا نے جیونیوز کو بتایا کہ 6 ماہ قبل اسلام آباد میں ترکمانستان کے سفیر کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد ترکمانستان گیا اور ترکمانستان کے ساتھ ایران سے 25 فیصد کم ریٹ پر معاہدہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ترکمانستان کے پلانٹس میں ایل پی جی کا پہلا تجارتی سودا کرکے پاکستانی تاجروں کو ٹریڈ کی نئی راہیں تلاش کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…